کاروبار
Time 16 ستمبر ، 2021

اونچی اڑان کے بعد ڈالرکی قدر نیچے آگئی

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں بھی ڈالرکا بھاؤ 94 پیسےکم ہوا ہے،فوٹو: فائل
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں بھی ڈالرکا بھاؤ 94 پیسےکم ہوا ہے،فوٹو: فائل

ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں اونچی اڑان کے بعد  آج ڈالرکی قدر نیچے آگئی۔

 اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 80 پیسےکی کمی ہوئی اور ایک امریکی ڈالر 168 روپے80 پیسےکا ہوگیا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں بھی ڈالرکا بھاؤ 94 پیسےکم ہوا ہے،کاروبارکی بندش پر ایک امریکی ڈالرکا دام ایک168 روپے 18پیسے ہے۔ 

خیال رہےکہ گذشتہ روز  انٹر بینک میں امریکی ڈالر تاریخ کی نئی بلند سطح 169 روپے 12 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔


مزید خبریں :