پاکستان
Time 17 ستمبر ، 2021

مہنگے داموں چینی خریدنے والوں کو رقم کیسے واپس کی جائے؟ ہائیکورٹ نے معاونت طلب کرلی

لاہور ہائیکورٹ نے مہنگے داموں چینی خریدنے والوں کو رقم واپسی کیلئے وکلا سے معاونت طلب کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے مختلف شوگر ملز کی درخواستوں پر 4 صفحات پر مشتمل عبوری حکم جاری کیا ہے۔

فیصلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ شوگر ملز کی زر ضمانت قومی خزانے کا حصہ نہیں بن سکتی کیونکہ یہ ٹیکس یا فیس نہیں، مہنگے داموں چینی خریدنے والے صارفین کو رقم بھی واپس نہیں کی جا سکتی۔

فیصلے کے متن کے مطابق وکلا شوگر ملز کی زر ضمانت رقم کے مصرف پر قانونی معاونت کریں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے وکیل نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے سے متعلق رولز بنانے کیلئے مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ شوگر ملوں نے چینی کی قیمت 89روپے مقرر کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جبکہ ہائیکورٹ نے شوگر ملوں کو سرکاری ریٹ سے مہنگی چینی فروخت کرنے پر زر ضمانت جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

مزید خبریں :