Can't connect right now! retry

پاکستان
17 ستمبر ، 2021

اسمبلی میں خرم شیر زمان اور تیمور تالپور الجھ پڑے، سخت جملوں کا تبادلہ

کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی اراکین ایک دوسرے سے الجھ گئے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تیمور تالپور اور خرم شیر زمان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

خرم شیر زمان نے کہا یہ باتیں صبح اجلاس ہونے کے اثرات ہیں، اس پر تیمور تالپور نے تحریک انصاف بینچز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کے ناک چیک کرلیں پاؤڈر لگا ہوتا ہے، اسپیکر صاحب کیا آپ کو پتہ ہے کہ آج تک جدید منشیات پر کیوں پابندی نہیں لگی ؟ کیونکہ کے ان کے بڑے یہ استعمال کرتے ہیں۔

اس دوران اسپیکر اور خرم شیر زمان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، سراج درانی نے خرم شیر زمان سے کہا سمجھتے کچھ نہيں صرف بولتے ہو ۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM