پاکستان
Time 18 ستمبر ، 2021

پاکستان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے نیچے آگئی

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 63 افراد انتقال کر گئے جب کہ 2512 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57,077 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2512 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 63 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.08 سے کم ہوکر 4.4فیصد رہی۔

اس کے علاوہ وبا سے متاثرہ تشویش ناک کیسز کی تعداد 5117 ہے۔

مزید خبریں :