دنیا
Time 18 ستمبر ، 2021

امریکا اور اس کے اتحادیوں کو افغانستان کی تعمیر نوکی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے، چین

چین کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو افغانستان کی تعمیر نوکی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔

بیجنگ میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئےچین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ کا کہنا تھا کہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں چین، پاکستان ، روس کے وزرائے خارجہ اور ایرانی سینیئرنمائندے نے ملاقات کی ہے جس میں فریقین نے افغانستان اور خطے میں امن کے لیےکوششوں کے عزم کا اظہار کیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو افغانستان کی تعمیر نوکی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے، عالمی برادری کو افغانستان کو انسانی ہمدردی پر امداد فراہم کرنی چاہیے۔

 لیجیان ژاؤ کا کہنا تھا کہ دوشنبے میں ہونے والی  ملاقات میں فریقین نے افغانستان میں جامع حکومت سازی کی ضرورت پر بھی زور دیا اور یہ بھی کہا کہ افغانستان کی خودمختاری ، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے ، افغان عوام کو امن ، سکون ، ترقی اور خوشحالی کے حصول کا حق ہونا چاہیے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فریقین نے افغانستان سے دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے خطرات سے نمٹنے اور علاقائی استحکام اور پڑوسی ممالک کے جائز تحفظات اور مفادات کے تحفظ کے لیے کوششوں کو مربوط کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مزید خبریں :