Can't connect right now! retry

پاکستان
18 ستمبر ، 2021

شیخوپورہ میں 6 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردی گئی

لاپتہ بچی کی لاش مل گئی ہے ، مبینہ طور پر بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے،پولیس،فوٹو: فائل
 لاپتہ بچی کی لاش مل گئی ہے ، مبینہ طور پر بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے،پولیس،فوٹو: فائل

شیخوپورہ میں مبینہ زیادتی کے بعد  6 سالہ بچی کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے مانا والا میں ایک 6 سالہ  بچی اسکول سے واپسی پر چیز لینے دکان پرگئی تھی اور لاپتہ ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ بچی کی لاش مل گئی ہے ، مبینہ طور پر بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم دکاندار ہے، ملزم کو شک کی بنیاد پرگرفتار کیا تو اس نے اعتراف جرم کرلیا،ملزم کی نشاندہی پربچی کی لاش نہرکےقریب سے ملی ہے،بچی کے اسکول سےگھر نہ آنے پر والد نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

آئی جی پنجاب نے شیخوپورہ میں 6 سال کی لاپتہ بچی کی لاش ملنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے  آرپی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM