دنیا
Time 18 ستمبر ، 2021

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

گزشتہ دو ماہ میں پارٹی قیادت نے ان کی تین مرتبہ تذلیل کی: امریندر سنگھ/ فائل فوٹو
 گزشتہ دو ماہ میں پارٹی قیادت نے ان کی تین مرتبہ تذلیل کی: امریندر سنگھ/ فائل فوٹو

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے پارٹی سے اختلافات کی بنیاد پرعہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس سے تعلق رکھنے والے امریندر سنگھ نے ہفتے کے روز اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو دیا جس کی وجہ انہوں نے اپنی تذلیل کو قرار دیا۔

مستعفی ہونے کے بعد امریندر سنگھ نے کہا کہ وہ مستقبل میں سیاست کے لیے ساتھیوں سے صلاح مشورہ کررہے ہیں اور بہت جلد اس حوالے سے اعلان کریں گے جب کہ ان کے پاس ہمیشہ سے آپشنز رہے ہیں اور جب وقت آئے گا تو وہ ان آپشنز کو ضرور استعمال کریں گے تاہم وہ اب بھی کانگریس کا حصہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ میں پارٹی قیادت نے ان کی تین مرتبہ تذلیل کی جس کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کرچکے تھے اور انہوں نے اپنے فیصلے سے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو پہلے ہی اطلاع دے دی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریندر سنگھ نے اپنا استعفیٰ ہفتے کی شام کو گورنر پنجاب کے پاس جمع کرایا جب کہ ان کے ساتھ ان کے کونسل منسٹرز نے بھی استعفیٰ پیش کیا۔

مزید خبریں :