دنیا
Time 20 ستمبر ، 2021

جڑواں بیٹیوں کو کھو دینے والی خاتون کے ہاں اسی تاریخ کو جڑواں بچیوں کی پیدائش

بچیاں بالکل صحت مند اور تندرست ہیں جن کا وزن 1.6 اور 1.9 کلوگرام ہے__فوٹو فائل
بچیاں بالکل صحت مند اور تندرست ہیں جن کا وزن 1.6 اور 1.9 کلوگرام ہے__فوٹو فائل

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں جوڑے نے اپنی جڑواں بیٹیوں کو کھو دیا تھا لیکن دو سال بعد اسی دن ماں نے دوبارہ جڑواں بیٹیوں کو جنم دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 ستمبر 2019 کو کشتی حادثے میں اپالا راجو اور بھاگیا لکشمی کی جڑواں بیٹیاں انتقال کرگئی تھیں جس کے بعد انہیں اپنی دنیا اندھیر ہوتی دکھائی دی تاہم اب 15 ستمبر کو ہی خاتون ایک بار پھر دو بیٹیوں کی ماں بن گئیں۔ نوزائیدہ بالکل صحت مند اور تندرست ہیں جن کا وزن 1.6 اور 1.9 کلوگرام ہے۔

بھاگیا لکشمی اور ان کے شوہر نے گزشتہ برس بچوں کی پیدائش کیلئے فرٹیلٹی سینٹر سے رابطہ کیا تھا لیکن کووڈ کی وجہ سے وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔

مسلسل کوششوں کے بعد بالآخر قسمت ان پر مہبربان ہوگئی اور رواں ماہ آئی وی ایف کے عمل کے ذریعے بھاگیا دو بچیوں کی پیدائش میں کامیاب ہوئیں۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمیں جڑواں بیٹیوں کی امید نہیں تھی لیکن یہ ہمارے لیے کسی بھی خوبصورت تحفے سے کم نہیں ہے۔

مزید خبریں :