کاروبار
Time 20 ستمبر ، 2021

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 400 روپےکا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 400 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قدر ایک لاکھ 12 ہزار900 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکے دام 343 روپے بڑھ کر 96 ہزار 794 روپے ہوگئے ہیں۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 3 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 758 ڈالر فی اونس ہے۔ 


مزید خبریں :