فائزر ویکسین کے 5 سے 11 سال کے بچوں پر مثبت اثرات سامنے آگئے

فائزر ویکسین کا 5 سے 11 سال کے بچوں پر استعمال کم عمر والوں کی ویکسی نیشن کی جانب ایک اہم قدم ہے: فائزر/ فائل فوٹو
فائزر ویکسین کا 5 سے 11 سال کے بچوں پر استعمال کم عمر والوں کی ویکسی نیشن کی جانب ایک اہم قدم ہے: فائزر/ فائل فوٹو

کورونا وبا کیخلاف استعمال ہونے والی فائزر  ویکسین  کے 5 سے 11 سال کے بچوں پر مثبت اثرات سامنے آگئے۔

امریکی دوا ساز  کمپنی فائزر نے  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کورونا وبا کے خلاف استعمال ہونے والی ویکسین 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کیلئے بھی استعمال کی جاسکتی ہے  اور جلد ہی امریکی حکام سے اس کی اجازت طلب کی جائے گی جس کے بعد کم عمر بچوں کیلئے بھی ویکسین دستیاب ہوگی۔

 امریکی دوا ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین کا 5 سے 11 سال کے بچوں  پر استعمال کم عمر والوں کی ویکسی نیشن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

فائزر کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر بل گروبر کا کہنا ہے کہ اسکول کے بچوں پر فائزر ویکسین کی کم خوراک کا تجربہ کیا گیا، ان کو دی گئی ویکسین کی دوسری خوراک کے بعد 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں نے کورونا وائرس سے لڑنے والے اینٹی باڈیز کی سطح کو اتنا ہی مضبوط کیا جتنا کہ نو عمر ، نوجوانوں اور بالغوں کو  ویکسین شاٹ نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو لگائی گئی ویکسین کی خوراک محفوظ ثابت ہوئی جب کہ بچوں میں بازوؤں میں معمولی درد، بخار کی کچھ علامتیں ظاہر ہوئیں۔

مزید خبریں :