جاپان کی107 سالہ جڑواں بہنوں نے منفردگنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

امینو سومیاما اور کومے کوداما نامی جڑواں بہنیں جاپان کے مغربی جزیرے شودوشیما میں 5 نومبر 1913 کو پیدا ہوئیں۔ فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈز
 امینو سومیاما اور کومے کوداما نامی جڑواں بہنیں جاپان کے مغربی جزیرے شودوشیما میں 5 نومبر 1913 کو پیدا ہوئیں۔ فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈز

جاپان سے تعلق رکھنے والی 107 سال اور 300  دن کی جڑواں بہنوں نے یکم ستمبر کو  دنیا کی سب سے زیادہ عمر رسیدہ جڑواں بہنیں ہونےکا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا ۔

 گنیز ورلڈ ریکارڈ زکے مطابق'امینو سومیاما 'اور 'کومے کوداما' نامی جڑواں بہنیں جاپان کے مغربی جزیرے  شودوشیما میں 5 نومبر 1913 کو پیدا ہوئیں۔

امینو (دائیں)  اور کومے کوداما  (بائیں) — فوٹو:گنیز ورلڈ ریکارڈز
امینو (دائیں)  اور کومے کوداما  (بائیں) — فوٹو:گنیز ورلڈ ریکارڈز

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے  ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  یکم ستمبر کو  امینو سومیاما اور کومے کوداما  نے جاپانی بہنوں کن ناریتا اور جن کنی کا قائم کردہ 107 سال اور 175 دن کا سابقہ ​​ریکارڈ توڑ ا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے  ہم ان  جڑواں بہنوں کو ذاتی طور پر ملاقات کرتے ہوئے آفیشل سرٹیفکیٹس نہیں دے سکے اس لیے  سرٹیفکیٹس ان کے گھر پہنچا دیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :