گزشتہ 12سال سے روزانہ صرف آدھا گھنٹہ سونے والا شخص

جاپان سے تعلق رکھنے والے دیسوکی حوری (Daisuke Hori) نامی شخص کا دعویٰ ہے کہ وہ گزشتہ 12سال سے روزانہ صرف 30 منٹ سوتے ہیں —فوٹو: گلف ٹوڈے
جاپان سے تعلق رکھنے والے دیسوکی حوری (Daisuke Hori) نامی شخص کا دعویٰ ہے کہ وہ گزشتہ 12سال سے روزانہ صرف 30 منٹ سوتے ہیں —فوٹو: گلف ٹوڈے

نیند کس کو پیاری نہیں ہوتی ہمیں موقع ملے تو ہم پورا دن بھی سوتے ہوئے گزار دیں لیکن دنیا میں ایک شخص ایسا بھی جسے بظاہر لگتا ہے کہ اپنی نیند پیاری نہیں ہے ۔

کہتے ہیں کہ اچھی صحت کیلئے ضروری ہے کہ انسان8 گھنٹے کی نیند ضرور کرے لیکن جاپان سے تعلق رکھنے والے دیسوکی حوری (Daisuke Hori) نامی شخص کا دعویٰ ہے کہ وہ گزشتہ 12 سال سے روزانہ صرف 30 منٹ سوتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  36 سالہ حوری کو  جس چیز نے سونے کے اس عجیب عادت کی طرف راغب کیا وہ یہ تھی کہ وہ 8 گھنٹے سو کر باقی 16 گھنٹوں میں  وہ سب کچھ حاصل نہیں کر سکتے تھے جو وہ ایک دن میں حاصل کرنا چاہتے تھے اس لیے وہ صرف دن میں آدھا گھنٹہ ہی سوتے ہیں اور  اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔

36 سالہ حوری کا کہنا ہے وہ اپنی روزانہ کی نیند کے شیڈول کو کم کرنے کے بعدایک اچھی صحت مند زندگی گزار رہے ہیں اور کم سونے کی وجہ سے انھیں تھکاوٹ بھی محسوس نہیں ہوتی۔

اپنے دعوے کی تصدیق کے لیے حوری نے  ایک ٹی وی شو کے عملے کو 3  دن تک ان کی مسلسل نگرانی  کرنے کی اجازت  بھی دی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ  صرف آدھا گھنٹہ ہی سوتے ہیں۔

مزید خبریں :