مالک نے پالتو کتے کیلئے 5 لاکھ روپےمیں ہوائی جہاز کا بزنس کلاس کیبن بک کرالیا

انسان اور کتے کے درمیان دوستی کا پرانا رشتہ ہے اور اس کو بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے سچ کر دکھایا ہے۔ —فوٹو:فائل
انسان اور کتے کے درمیان دوستی کا پرانا رشتہ ہے اور اس کو بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے سچ کر دکھایا ہے۔ —فوٹو:فائل

بھارت :مالک نے اپنے پالتو کتے کیلئے ممبئی سے چنئی  جاتے ہوئےہوا ئی جہاز کا  ڈھائی لاکھ بھارتی روپے (5 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں پورا بزنس کلاس کیبن بک کروالیا۔

 انسان اور کتے کے درمیان دوستی کا پرانا رشتہ ہے اور اس کو  بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے سچ کر دکھایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  بھارت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جو ہوائی جہاز کے ذریعے ممبئی سے چنئی جارہا تھا،اپنے پالتو کتے کے آرام و سکون کیلئے اس نے ڈھائی لاکھ بھارتی روپے میں جہاز کا پورا بزنس کلاس کیبن ہی بک کروالیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مالک اور اس کے پالتو کتے نے 15 ستمبر کی صبح 9 بجے ممبئی سے چنئی کا سفر کیا۔