خاتون کا اپنی طلاق پر شاندار پارٹی کا اہتمام

خاتون نے طلاق ہونے کی پارٹی رکھی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا__فوٹو: مرر
خاتون نے طلاق ہونے کی پارٹی رکھی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا__فوٹو: مرر

شادی بیاہ اور سالگرہ کے موقعوں پر اپنے دوستوں کو پارٹی دینے کے بارے میں تو یقیناً آپ نے سنا ہی ہوگا لیکن کیا کبھی کسی کو طلاق کی پارٹی دیتے سنا ہے؟

غیر ملکی ویب سائٹ مرر کے مطابق لندن میں مقیم 45 سالہ سونیا گپتا نے 17 سال پر مشتمل شادی کو ختم کرکے اسے اپنے لیے آزادی کہا اور خوشی میں انہوں نے طلاق ہونے کی پارٹی بھی رکھی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا۔

تصاویر میں خاتون انتہائی خوش دکھائی دے__فوٹو: مرر
تصاویر میں خاتون انتہائی خوش دکھائی دے__فوٹو: مرر

رپورٹ کے مطابق سونیا گپتا نے رنگ برنگی تھیم والی پارٹی کا اہتمام کیا کیونکہ سونیا طلاق کے لیے 3 سال سے کوششوں میں مصروف تھیں جس میں بالآخر  وہ کامیاب ہوئیں اور اسی خوشی میں انہوں نے یہ شاندار  پارٹی رکھی۔

تصاویر میں خاتون انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں جب کہ انہوں نے Finally divorced کا سلیش بھی پہن رکھا ہے۔