پاکستان
Time 24 ستمبر ، 2021

احتساب عدالت نے آصف زرداری کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرلیا

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو مبینہ مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس  میں فرد جرم  عائد کرنے کے لیے 29 ستمبر کو  طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق، عدالت کی جانب سے 8 ارب روپے کی مبینہ مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں سمن بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر ارسال کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عدالت سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو  اشتہاری قرار دیتے ہوئے کیس سے علیحدہ کرچکی ہے۔

مشتاق احمد کو احتساب عدالت نے بذریعہ اشتہار طلب کر رکھا تھا اور 9 ستمبر کو ملزم کو پیش ہونے کی آخری مہلت دی گئی تھی مگر وہ پھر بھی پیش نہیں ہوئے تھے جس کے بعد عدالت نے مشتاق احمد کا شناختی کارڈ بلاک اور جائیداد ضبطی کی کارروائی بھی شروع کرنے کا حکم دیاتھا۔

مزید خبریں :