Can't connect right now! retry

پاکستان
24 ستمبر ، 2021

وزیراعظم کا آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ، خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ

وزیراعظم عمران خان نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دورے میں وفاقی وزرا، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان بھی وزیراعظم کے دورے کے دوران موجود تھے۔

دورے میں وفاقی وزرا، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، اعلامیہ — فوٹو: وزیراعظم آفس
دورے میں وفاقی وزرا، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، اعلامیہ — فوٹو: وزیراعظم آفس

اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم اوردیگر افراد کا استقبال کیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو ملکی سلامتی پر بریفنگ دی گئی جبکہ افغانستان کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM