پاکستان
Time 25 ستمبر ، 2021

آسام میں مسلمانوں کیخلاف آپریشن، پاکستان کا بھارتی ناظم الامور سے اظہار تشویش

پاکستان نے بھارتی ریاست آسام میں مسلم آبادی کے انخلا کے لیے پولیس آپریشن پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں موجود بھارت کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے آسام میں مسلم آبادی کے انخلا کے لیے آپریشن پر حکومت پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا گیا۔

پاکستانی حکام کی جانب سے بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ حالیہ اقدامات مودی سرکار کی مسلم مخالف تحریک کے تسلسل کو ظاہر کرتے ہيں۔

یاد رہے کہ آسام میں بھارتی پولیس کی فائرنگ سے دو مسلمان جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ بھارتی پولیس کی جانب سے ایک مسلمان شخص کی میت کی بے حرمتی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

مزید خبریں :