کھیل
Time 25 ستمبر ، 2021

ہسپانوی فٹبال لیگ: آج ویا ریال کی ٹیم ریال میڈرڈ سے نبرد آزما ہوگی

ہسپانوی فٹبال لیگ ’لالیگا‘ میں آج رات ریال میڈرڈ اور ویا ریال کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

ویا ریال صرف 50 ہزار افراد پر مشتمل ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جس کا مقابلہ لیگ کے سب سے بڑے کلب سے ہونے جارہا ہے۔

ویا ریال اس وقت یورپا چیمپئن ہے، اس نے فائنل میں انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دی تھی۔

ریال میڈرڈ اب تک چھ میں سے پانچ میچز جیت کر 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔

یہ زبردست مقابلہ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔

مزید خبریں :