لوگوں کو شراب پیتا دکھانے پر کپل شرما کیخلاف ایف آئی آر درج

کپل شرما ایک مرتبہ پھر مشکل میں گِھر گئے__فوٹو فائل
کپل شرما ایک مرتبہ پھر مشکل میں گِھر گئے__فوٹو فائل

بھارت کا مقبول کامیڈی پروگرام 'دی کپل شرما شو' ایک مرتبہ پھر مشکلات کا شکار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پروگرام کے میزبان کپل شرما کیخلاف ریاست مدھیا پردیش کی شیوپوری عدالت میں آیف آئی آر درج کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پروگرام کی ایک قسط میں کمرہ عدالت کا منظر پیش کرتے ہوئے عدالت میں لوگوں کو شراب پیتے ہوئے دکھایا گیا جس پر کپل شرما شو کے میکرز پر عدالت کی توہین کا الزام لگایا گیا اور مقدمہ بھی درج کروایا گیا۔

مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے وکیل سریش دھاکڑ نے درج کرایا جن کے مطابق شو کے میزبان کپل شرما اور بھارتی چینل سونی ٹی وی کے ڈائریکٹر ایم پی سنگھ کے خلاف آئی ٹی ایکٹ اور ایکسائز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس معاملے کی سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ دی کپل شرما شو کی جس قسط پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے وہ گزشتہ برس 19 جنوری کو نشر کی گئی تھی جبکہ رواں سال 24 اپریل کو دوبارہ وہی قسط ٹی وی پر دکھائی گئی۔

ٰیاد رہے کہ دی کپل شرما شو تقریباً 7 ماہ بند رہنے کے بعد 21 اگست سے دوبارہ بھارتی ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :