پاکستان
Time 25 ستمبر ، 2021

ڈبلیو ایچ او کے کنٹری سربراہ کورونا ویکسی نیشن عمل میں پاکستان کے معترف

پاکستان میں جزوی ویکسی نیشن والوں کی تعداد 40 فیصد سے زائد ہوگئی ہے: کنٹری سربراہ عالمی ادارہ صحت// فائل فوٹو
پاکستان میں جزوی ویکسی نیشن والوں کی تعداد 40 فیصد سے زائد ہوگئی ہے: کنٹری سربراہ عالمی ادارہ صحت// فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ پلیتھاماہی پالا نے کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں اور ویکسی نیشن کے عمل کی تعریف کی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پلیتھا ماہی پالانے کہا کہ ایسے ممالک ہیں جہاں دو فیصد آبادی کو ویکسین نہیں لگائی جاسکی لیکن پاکستان ویکسین لگانے میں بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے اور پاکستان ایک روز میں 10 لاکھ ویکسین لگا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ویکسین لگانےکی مہم انتہائی تیز اور مؤثر ہے، پاکستان میں مکمل ویکسین شدہ افرادکی تعداد 20 فیصد سے زائد ہوچکی ہے  جب کہ پاکستان میں جزوی ویکسی نیشن والوں کی تعداد 40 فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔

پلیتھا ماہی پالا کا کہنا تھاکہ ایسے ممالک ہیں جہاں ویکسین زیادہ ہونے کے باوجود کورونا کیسز کی تعداد زیادہ ہے لیکن پاکستان میں احتیاطی تدابیر کے باعث ویکسین ہونے کے باوجود کیسز کم رہے جب کہ پاکستان میں این سی او سی نے بہترین کام کیا اور پاکستان میں کورونا ریسپانس میں بہترین کوآرڈینشن رہی، کورونا کے باعث اموات کی شرح کم رہی جب کہ چوتھی لہر میں ویکسین کے باعث شرح اموات کم ہوئی، گزشتہ کئی روز سے ویکسی نیشن کے باعث کسی ہیلتھ ورکر کی موت نہیں ہوئی۔

ڈبلیو ایچ او کے کنٹری سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کے باعث ڈیلٹا کیسز میں کمی آئی۔

مزید خبریں :