پاکستان
Time 25 ستمبر ، 2021

کل جماعتی حریت کانفرنس کا وزیراعظم کے جنرل اسمبلی سے خطاب کا خیر مقدم

کُل جماعتی حریت کانفرنس نے وزیراعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی سے خطاب کا خیر مقدم کیا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزارکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا خطاب مستند دستاویزات، تاریخی حقائق پرمبنی تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے مقبوضہ وادی میں حالات معمول پرہونے کے بھارتی دعوے بےنقاب کیے۔

جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد عرفانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سے خطاب کیا تھا۔

مزید خبریں :