دنیا
Time 25 ستمبر ، 2021

افغانستان میں فضائی حملوں کیلئے طالبان کو بتانا ضروری نہیں: ترجمان پینٹاگون

انسداد دہشتگردی کےخلاف کارروائیوں کے لیے تمام اہم حکام سے رابطہ ہے/ جان کربی/ فائل فوٹو
انسداد دہشتگردی کےخلاف کارروائیوں کے لیے تمام اہم حکام سے رابطہ ہے/ جان کربی/ فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہےکہ افغانستان میں فضائی حملوں کے لیے طالبان کو بتانا ضروری نہیں۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں جان کربی نے کہا کہ طالبان سے فی الحال فضائی حدود سے متعلق بات کرنےکی ضرورت نہیں اور افغانستان میں فضائی حملوں کے لیے طالبان کو بتانا ضروری نہیں۔

انہوں نے کہاکہ انسداد دہشتگردی کےخلاف کارروائیوں کے لیے تمام اہم حکام سے رابطہ ہے، دہشتگردی کےخلاف کارروائیوں میں آگے بھی کوئی رکاوٹ نہ ہونےکی توقع ہے۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ فضائی حملوں کے لیے استعمال ہونے والی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں اور فضائی حملوں میں معاون رابطوں کے لیے مخصوص اصولوں کی ضرورت نہیں۔

مزید خبریں :