دنیا
Time 26 ستمبر ، 2021

امریکا میں ٹرین کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 3 افراد ہلاک

ہیلینا: امریکی ریاست مونٹانا میں ٹرین کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے  کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور  متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی حکام  کے مطابق مونٹانا کے شمالی وسطی علاقے میں پیش آنے والے ٹرین حادثے  50 افراد زخمی بھی ہوئے۔

حکام کے مطابق ٹرین میں پھنسے تمام افراد کو  نکال لیا گیا ہے اور  زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ٹرین حادثےمیں3 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے—فوٹو سوشل میڈیا
ٹرین حادثےمیں3 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے—فوٹو سوشل میڈیا

امریکا حکام کا بتانا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین میں عملے کے 16 افراد اور 146 مسافر سوار تھے، فوری طور پر ٹرین حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ 

مزید خبریں :