دنیا
Time 27 ستمبر ، 2021

ایک پاؤنڈ وزنی بچی، والد نے انگوٹھی کلائی میں پہنا دی

پوپی کوک کی پیدائش کے وقت کی تصاویر۔ فوٹو: این ڈبلیو این ایس
پوپی کوک کی پیدائش کے وقت کی تصاویر۔ فوٹو: این ڈبلیو این ایس

ایک پاؤنڈ وزن کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی کو والد نے اپنی شادی کی انگوٹھی بریسلٹ کی طرح کلائی میں پہنا دی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپی کوک نامی بچی نارمل پیدائش کے وقت سے بہت پہلے 25 ویں ہفتے میں نومبر 2014 میں انگلینڈ کی کاؤنٹی ساؤتھمپٹن  میں پیدا ہوئی اور اسے گھر منتقل ہونے سے پہلے 107 روز تک تین مختلف اسپتالوں میں رہنا پڑا۔

دماغی امراض، دل میں سوراخ، کئی بار خون کی تبدیلی اور گردوں سمیت کئی امراض میں مبتلا پوپی کوک اب 6 سال کی ہو چکی ہے۔

پوپی کوک اپنے والد کی انگوٹھی پکڑے کھڑی ہے۔ فوٹو: ایس ڈبلیو این این ایس
پوپی کوک اپنے والد کی انگوٹھی پکڑے کھڑی ہے۔ فوٹو: ایس ڈبلیو این این ایس

بچی کی والدہ لوسی کا کہنا ہے کہ جب پوپی پیدا ہوئی تو اس کا وزن صرف ایک پاؤنڈ 3 اونس تھا اور وہ اتنی چھوٹی تھی کہ میرے شوہر نے شادی کی انگوٹھی اس کی کلائی میں پہنا دی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پوپی پیدائش کے وقت اس قدر نازک تھی کہ ہم اس کی جلد کو  بہت مشکل سے چھو پا رہے تھے کہ کہیں اس کی کاغذ کی طرح باریک جلد ٹوٹ ہی نہ جائے۔

لوسی کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی اب 6 سال کی ہو چکی ہے اور وہ اپنے والد کی انگوٹھی اپنے انگوٹھے اور انگلی میں پہن لیتی ہے۔

مزید خبریں :