27 ستمبر ، 2021
قومی کرکٹڑ حسن علی نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں سینٹرل پنجاب کے لیے اگلے میچوں میں دستیاب ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق حسن علی گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے انجری کا شکارہوئے تھے تاہم ان کی انجری کی نوعیت سنجیدہ نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ حسن علی کو کپتان بابراعظم نے آرام کا مشورہ دیا تھا لیکن حسن علی نے آرام کی بجائے خود کو ٹیم کے لیے دستیاب قراردیا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ حسن علی سینٹرل پنجاب کے لیے اگلے میچوں میں دستیاب ہوں گے۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا 2 دن وقفے کے بعد 29 ستمبرسے دوبارہ آغاز ہوگا۔