کاروبار
Time 27 ستمبر ، 2021

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آج ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 50 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے اضافے سے ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 550 روپے ہوگئی ہے۔

10گرام سونے کی قدر 43 روپے بڑھ کر 97 ہزار 351 روپے ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر ایک ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 750 ڈالر فی اونس ہے۔ 


مزید خبریں :