پاکستان
Time 27 ستمبر ، 2021

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت دنیا میں بہت کم ہے: حماد اظہر

اس وقت پیٹرول پر جتنا کم ٹیکس اکٹھا کیا جا رہا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا: وفاقی وزیر کا سینیٹ میں بیان/ فائل فوٹو
اس وقت پیٹرول پر جتنا کم ٹیکس اکٹھا کیا جا رہا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا: وفاقی وزیر کا سینیٹ میں بیان/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہےکہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت دنیا میں بہت کم ہے اور اس وقت پیٹرول پر جتنا کم ٹیکس اکٹھا کیا جا رہا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

سینیٹ میں دیے گئے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ  عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 40 فیصد اور پاکستان میں 16 فیصد بڑھی لیکن 465 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف دے کرپیٹرول کی قیمت کو کم رکھا گیا جب کہ (ن) لیگ حکومت میں پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عوام کو نہیں دیا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول پر لیوی 5 روپے ہے جو (ن)  لیگ کے دور میں 30 روپے تھی، اب پیٹرول پر جتنا کم ٹیکس اکٹھا کیا جا رہا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت دنیا میں بہت کم ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن ہم عالمی مہنگائی سے غریب طبقے کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :