انسٹاگرام نےکم عمر صارفین کیلئے اپنے نئے ورژن پر کام روک دیا

ہم نے ایک اہم مسئلے کو حل کرنے کے لیے یہ پروجیکٹ شروع کیا: سربراہ انسٹاگرام: فائل فوٹو
ہم نے ایک اہم مسئلے کو حل کرنے کے لیے یہ پروجیکٹ شروع کیا: سربراہ انسٹاگرام: فائل فوٹو

 انسٹاگرام نے 13 سال سے کم عمر  صارفین کیلئے اپنے نئے  ورژن پر کام  روک دیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق فیس بک نے پیر کے روز 13 سال سے کم عمر صارفین کے لیے انسٹاگرام کے نئے ورژن پر کام ناقدین کی جانب سے تنقید کرنے پر روک دیا۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسری نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ انسٹاگرام کا یہ پروجیکٹ جس میں کم عمر صارفین کے والدین کی نگرانی میں اس ایپ کا استعمال یقینی بنانا تھا اسے غلط سمجھا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ ہم نے ایک اہم مسئلے کو حل کرنے کے لیے یہ پروجیکٹ شروع کیا کیونکہ آج کل بچے بھی فون استعمال کررہے ہیں اور اپنی عمر  کو غلط ظاہر کرتے ہوئے ان ایپس کو ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں جو 13 سال کی عمر سے زائد کیلئے ہیں۔

 انہوں نے  مزید کہا کہ ہم  یقین رکھتے ہیں کہ والدین کے لیے بہتر ہے کہ ان کے پاس اختیار ہو کہ  وہ اپنے بچوں کو انسٹاگرام کے اس  ورژن تک رسائی دیں جو ان کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جہاں والدین اپنے بچوں کی نگرانی اور ان کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال ' انسٹاگرام کڈ'نامی اس نئے ورژن کے اعلان کے بعد مختلف حلقوں کی طرف سے تنقید کی جارہی تھی۔

انسٹاگرام کی جانب سے نوعمر صارفین کے تحفظ کیلئے متعدد اقدامات کیے جارہے تھے، اس سے قبل  انسٹاگرام نے 16 سال سے کم عمر صارفین کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کو پرائیوٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :