دنیا
Time 28 ستمبر ، 2021

امریکا میں گزشتہ سال قتل کے واقعات میں 30 فیصد اضافہ ہوا، ایف بی آئی

امریکا میں گزشتہ سال قتل کے واقعات میں 30 فیصد اضافہ ہوا—فوٹو فائل
امریکا میں گزشتہ سال قتل کے واقعات میں 30 فیصد اضافہ ہوا—فوٹو فائل

امریکا میں 2019 کے مقابلے میں گزشتہ سال  قتل کے واقعات میں 30 فیصد اضافہ ہوا ۔

امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں 2019 کے مقابلے  2020میں قتل کے واقعات میں 30 فیصد اضافہ ہوا ۔ 

ایف بی آئی کے مطابق امریکا میں گزشتہ سال 21 ہزار 500  قتل ہوئے ۔

ایف بی آئی کی رپورٹ کے مطابق پچھلے سال قتل کے واقعات کی تعداد میں جون سے تیزی سے اضافہ ہوا جبکہ جنوبی ریاست لوزیانا میں قتل کی شرح سب سے زیادہ رہی۔

ایف بی آئی کی کرائم رپورٹ کے مطابق 2020 میں77 فیصد قتل پستول  سے کیے گئے جو کہ 2019 میں 74 فیصد تھے۔

ماہرین نے پچھلے سال قتل کی تعداد میں اضافے کی کوئی واضح وضاحت فراہم نہیں کی ہے لیکن انہوں نے کووڈ کے عدم استحکام کے اثرات اوراسلحے کی فروخت میں اضافے کی طرف اشارہ کیا ۔

مزید خبریں :