پاکستان میں کورونا کیسز میں واضح کمی، مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد پر آگئی

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 41 افراد انتقال کر گئے اور 1400 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد پر آگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44 ہزار 116 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1400 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 41 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.17 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 27 ہزار 638 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 41 ہزار 825 تک جاپہنچے ہیں۔

علاوہ ازیں 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2042 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 64 ہزار 219 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 49 ہزار 968 ہے۔

مزید خبریں :