پاکستان
Time 28 ستمبر ، 2021

کراچی پورٹ کی گہرائی 13فٹ ہوگئی، بڑے جہازوں کی آمد شروع

جنوری 2021 سے تو خاص طور پر گہرائی کو برتھوں کی ڈیزائن کے مطابق اور مختلف نوعیت کے کارگو کی ہینڈلنگ کے لیے ڈریجنگ کی گئی ہے— فوٹو: فائل
جنوری 2021 سے تو خاص طور پر گہرائی کو برتھوں کی ڈیزائن کے مطابق اور مختلف نوعیت کے کارگو کی ہینڈلنگ کے لیے ڈریجنگ کی گئی ہے— فوٹو: فائل

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے اعلامیے کے مطابق بھرپور ڈریجنگ کے بعد سے بڑے جہازوں کی کراچی پورٹ آمد شروع ہوگئی اور کراچی پورٹ کی گہرائی 13 فٹ تک ہوگئی ہے۔

جنوری 2021 سے تو خاص طور پر گہرائی کو برتھوں کی ڈیزائن کے مطابق اور مختلف نوعیت کے کارگو کی ہینڈلنگ کے لیے ڈریجنگ کی گئی ہے۔ اس ڈریجر سے رات میں بھی ڈریجنگ کی گئی جس کے باعث مجموعی طور پر 160 ہزار کیوبک میٹر کی ڈریجنگ، یکم جنوری تا 31 اگست ممکن ہوسکی ہے جس سے کے پی ٹی کو خاطر خواہ بچت ہوئی ہے۔

 اس کے ڈریجنگ کے باعث برتھ نمبر 1،4،5 کی گہرائی 11 میٹر،  برتھ نمبر 6,7,10,11 کی گہرائی 13 میٹر،  برتھ نمبر 20,21 کی گہرائی 10 میٹر اور آئل پیئرز 1,3 کی گہرائی 13 میٹرز کر دی گئی ہے۔

یہ خبر 28 ستمبر کو روزنامہ جنگ میں شائع ہوئی

مزید خبریں :