پاکستان
Time 28 ستمبر ، 2021

گھر کا سامان شفٹ کرنے آئے شخص کی ساتھی لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی

پولیس نے متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا__فوٹو فائل
پولیس نے متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا__فوٹو فائل

کاہنہ میں کولیگ نے گھر کے سامان کی شفٹنگ کے دوران لیڈی ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

نجی کمپنی کی آفیسر نریسیہ ایلیگزینڈر نے ناز ٹاؤن میں گھر کرائے پر لیا اور سامان شفٹ کرنے کیلئے اپنے دفتر کے ساتھی شہریار کو بلایا۔

شہریار نے خاتون سے زیادتی کی اور فرار ہوگیا، متاثرہ خاتون کوئٹہ کی رہائشی اور لیڈی ڈاکٹر بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم نارووال کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

یہ خبر 28 ستمبر کو روزنامہ جنگ میں شائع ہوئی

مزید خبریں :