پاکستان
Time 28 ستمبر ، 2021

ای الیون میں جوڑے کو ہراساں کرنے کا کیس، ملزم عثمان سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد

اسلام آباد کی عدالت میں شہر کے علاقے ای الیون میں جوڑے کو ہراساں اور  تشدد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے جب کہ گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے فرد جرم عائد کی۔ شریک ملزمان حافظ عطاالرحمان، ادارس قیوم بٹ پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

فرد جرم شریک ملزمان ریحان، عمربلال مروت، محب بنگش اور فرحان شاہین پربھی عائد کر دی گئی ہے۔

عدالت کی جانب سے تمام ملزمان کو چارج شیٹ پیش کردی گئی اور آئندہ سماعت پر وکالت نامہ ساتھ لانے کی ہدایت کی۔

عدالت نے گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کیلئے گواہوں کو نوٹسز جاری کر دیے اور کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :