پاکستان
Time 28 ستمبر ، 2021

2 سال میں KCR کے فلائی اوور اور انڈر پاسز بھی مکمل نہیں ہوسکتے، اویس قادر شاہ

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر  شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے  ( کے سی آر) کی فزیبلٹی بنی ، نہ اسٹڈی ہوئی ہے۔

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ  کے سی آر بہت بڑا پراجیکٹ ہے، فزیبلٹی اور اسٹڈی میں وقت لگے گا۔

 انھوں نے کہا کہ 2 سال میں فلائی اوور اور انڈر پاسز بھی مکمل نہیں ہوسکتے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں  وزیراعظم عمران خان نے  کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور تقریب  سے خطاب میں کہا تھا کہ ملک اور صوبے کی خاطر وفاق اور سندھ کو اکٹھے ہو کر چلنا پڑے گا۔

دوسری جانب ریلوے ذرائع نے انکشاف کیا تھا  کہ کراچی نیو سر کلر ریلوے کوئی نیا منصوبہ نہیں بلکہ یہ وہی منصوبہ ہے جو سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے بنایا تھا۔

مزید خبریں :