پاکستان
Time 28 ستمبر ، 2021

’آپ روزانہ موٹر وے پرسفر کریں تو ریسٹ رومز کی حاجت اور تکلیف کا احساس ہوگا‘

اسلام  آباد:سپریم کورٹ میں رحیم  یار خان مندر حملہ از خود نوٹس کیس کی  سماعت ہوئی  جس میں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)  بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران  چیف جسٹس  نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین سے سوال کیا کہ  آپ نےموٹر ویز  اور ہائی ویز کا حال  دیکھا ہے؟ اسی طرح  آپ نے چترال گلگت ہائی وے کی حالت دیکھی ہے؟

عدالت کے سوال پر  چیئر مین این ایچ اے نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اقدامات کر رہے ہیں۔

جس  پر عدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے چیئرمین این ایچ  اے سے سوال کیا کہ  کیا اقدامات کررہے ہیں؟ مجھے بتایا گیا ہے کہ کاغذوں میں 3 بار چترال گلگت ہائی وے بن چکی ہے،  ملتان سکھر موٹر وے پر کوئی ریسٹ رومز موجود نہیں  اور سندھ میں تو موٹر وے بس نام کی ہی ہے۔ 

چیف جسٹس گلزار احمد نے  چیئرمین این ایچ اے سے کہا  کہ آپ کی ڈیوٹی لگادیں گےکہ روزانہ ملتان سکھر موٹر وے پر سفر کریں ، آپ روزانہ موٹر وے پرسفر کریں تو آپ کو ریسٹ رومزکی حاجت اور عام آدمی کی تکلیف کااحساس ہوگا۔

دوران سماعت عدالت نے  چیئر مین این ایچ اے  کے لیے ہدایت جاری کرتے ہوئے اپنے ریمارکس  دیے کہ آپ اگلی تاریخ پر تیاری کر کے آئیں کیوں کہ  آپ کو تمام سوالوں کے جواب دینا ہوں گے۔

مزید خبریں :