کھیل
Time 28 ستمبر ، 2021

تانیہ ملک پاکستان ویمنز کرکٹ کی سربراہ مقرر

سابق قومی بیڈ منٹن چیمپئن تانیہ ملک کو  پی سی بی ویمنز کرکٹ کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

سابق قومی بیڈمنٹن چیمپئن تانیہ ملک  یکم اکتوبر سے پی سی بی  ویمنز کرکٹ کی سربراہ کے عہدےکا چارج سنبھالیں گی۔

 اس سے قبل چیف سلیکٹر ویمنز کرکٹ مئی میں اس عہدے کی اضافی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئی تھیں۔

تانیہ ملک کون ہیں ؟ 

تانیہ ملک نے لمز یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے،  انہوں نے 1986 سیول ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جب کہ وہ 88-1987 میں قومی بیڈمنٹن چیمپئن بھی رہ چکی ہیں۔

وہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن اور پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کی نائب صدور بھی رہ چکی ہیں۔

تانیہ ملک پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ایجوکیشن اور ویمنز کمیشن کی بھی رکن ہیں۔

وہ مختلف ملٹی نیشنل کمپنیز کے ساتھ منسلک رہنے کےعلاوہ  ورلڈ بینک کے ویمن ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں بھی کام کرچکی ہیں۔

مزید خبریں :