پاکستان
Time 28 ستمبر ، 2021

پنجاب حکومت نے محکمہ خوراک کو چینی درآمد کرنے کی اجازت دے دی

پنجاب کے عوام کو سستی چینی دینے کیلیے چینی بیرون ملک سے منگوائی جائے گی۔

پنجاب حکومت نے محکمہ خوراک کو چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نو ٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت درآمدی چینی سے اپنے اسٹاک میں اضافہ کرے گی اور درآمدی چینی سستے بازاروں اور خصوصی دکانوں پر کنٹرول ریٹ پر فروخت کی جائے گی۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت اس سے قبل یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے چینی درآمد کرچکی ہے۔  

مزید خبریں :