پاکستان
Time 29 ستمبر ، 2021

قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق سے جرنلسٹس پروٹیکشن بل ترامیم کے ساتھ منظور

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے جرنلسٹس پروٹیکشن بل 2021 ترامیم کے ساتھ منظور کر لیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس میں جرنلسٹس پروٹیکشن بل 2021  ترامیم کے ساتھ منظور کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہناتھا کہ جرنلسٹس پروٹیکشن بل صحافیوں سے مشاورت کے بعد بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ صحافیوں نے بل میں مزید اضافہ تجویز کیا جو شامل کیا گیا ہے، چاہتے ہیں کہ جرنلسٹس پروٹیکشن بل اسمبلی سے جلد پاس ہوجائے۔

شازیہ مری کا کہنا تھاکہ صحافیوں کے تحفظ کا بل بنانے میں صحافیوں نے بہت تعاون کیا جس پر پی ایف یو جے، پارلیمانی رپورٹرزایسوسی ایشن نمائندگان کے شکر گزار ہیں۔

مزید خبریں :