دنیا
Time 30 ستمبر ، 2021

کورونا کے 37 فیصد مریض کسی ایک علامت کا طویل عرصے شکار رہتے ہیں، تحقیق

عالمی وبا کورونا کے خلاف  نئی تحقیق میں مزید انکشافات سامنے آگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، آکسفورڈ  یونیورسٹی کی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا کے37 فیصد مریض کسی ایک علامت کا طویل مدت تک شکار رہتے ہیں۔

تحقیق کےمطابق،ان علامات میں مریضوں کے  سانس لینے میں تکلیف، تھکن، درد اور اضطرابی کیفیات شامل ہیں۔

تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا مریضوں میں ان میں سے کوئی ایک علامت 3  یا 6 ماہ تک رہتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ علامات زیادہ تر اسپتال میں زیرعلاج رہنے والے کورونا مریضوں اور خواتین میں ہوتی ہیں۔


مزید خبریں :