دنیا
Time 30 ستمبر ، 2021

افغانستان کی نوجوان خواتین فٹبالرز نے پرتگال میں پناہ لے لی

اپنا وطن افغانستان چھوڑنا تکلیف دہ تھا لیکن اب بحفاظت پرتگال میں ہیں: خاتون فٹبالر/ فوٹو رائٹرز
اپنا وطن افغانستان چھوڑنا تکلیف دہ تھا لیکن اب بحفاظت پرتگال میں ہیں: خاتون فٹبالر/ فوٹو رائٹرز

افغانستان کی  کئی نوجوان خواتین فٹبالر نے اپنے کیرئیر کو پروان چڑھانے کے لیے پرتگال میں پناہ لے لی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں نوجوان خواتین فٹبالرز میں سے ایک 15 سالہ سارہ کا کہنا تھا کہ اپنا وطن افغانستان چھوڑنا تکلیف دہ تھا  لیکن اب بحفاظت پرتگال میں ہیں اور  وہ پیشہ ورانہ طور پر فٹ بال کھیلنے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کی امید رکھتی ہیں۔

سارہ افغانستان کی قومی خواتین نوجوان فٹ بال اسکواڈ کی کئی کھلاڑیوں میں سے ایک تھیں جو اگست میں طالبان کی جانب سے ملک پر کنٹرول کے بعد  خوف کے باعث اپنا ملک چھوڑ گئیں جس کے بعد پرتگال نے نوجوان فٹبالرز کو پناہ دے دی۔

سارہ کا کہنا ہے کہ اب وہ آزاد ہوں اور ان کا خواب ہے کہ وہ رونالڈو جیسی اچھی کھلاڑی بنیں۔

اس کے علاوہ افغانستان کی سینئر فٹبال ٹیم کی کپتان فرخندہ محتاج بھی نوجوان فٹ بال کھلاڑیوں سے اچانک ملنے پرتگال پہنچ گئیں۔

افغانستان کی سینئر فٹبال ٹیم کی کپتان فرخوندہ محتاج بھی نوجوان فٹ بال کھلاڑیوں کو اچانک ملنے پرتگال پہنچ گئیں —فوٹوـ رائٹرز
افغانستان کی سینئر فٹبال ٹیم کی کپتان فرخوندہ محتاج بھی نوجوان فٹ بال کھلاڑیوں کو اچانک ملنے پرتگال پہنچ گئیں —فوٹوـ رائٹرز

واضح رہےکہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت میں خواتین کے کھیلوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ طالبان نے خواتین کو مردوں کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کردیا ہے۔

مزید خبریں :