ریپ کی کوشش کرنے والے کو گاؤں کی عورتوں کے کپڑے دھونے اور استری کرنے کی سزا

بہار کے ضلع مدھو بنی سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ لالن کمار پر خاتون سے زیادتی کی کوشش کا الزام ہے—فوٹوفائل
بہار کے ضلع مدھو بنی سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ لالن کمار پر خاتون سے زیادتی کی کوشش کا الزام ہے—فوٹوفائل

جنسی زیادتی کے مجرم  کو دنیا بھر کی عدالتوں کی جانب سے مختلف سزا ئیں دیا جانا تو آپ نے بھی دیکھا ہوگا لیکن بھارت میں اس حوالے سے اپنی نوعیت کا مختلف واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، بہار کے ضلع مدھو بنی سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ لالن کمار  پر خاتون  سے زیادتی کی کوشش کا الزام ہے۔

بھارتی تفتیشی افسر کے مطابق ،کمار،  جس کا روزگار لوگوں کے کپڑے دھونا ہے انھیں رواں برس دیگر افراد کے ہمراہ خاتون سے زیادتی کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تاہم اب  عدالت کی جانب سےلالن  کی ضمانت اس شرط پر منظور کی گئی کہ وہ 6 ماہ تک گاؤں کی تمام خواتین کے کپڑے دھوئیں گے اور استری بھی کریں گے۔

عدالتی حکم نامے کےمطابق،20 سالہ شخص کو 6 ماہ تک گاؤں کی 2 ہزار خواتین کے کپڑے نہ صرف دھونے اور استری کرنے ہوں گے بلکہ لانڈری کے لیے استعمال ہونے والا ڈٹرجنٹ اور دیگر اشیاء بھی خود خریدنے ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ، عدالت کے فیصلے پر گاؤں کی تمام خواتین خوش ہیں ۔

مزید خبریں :