ہیلی کاپٹر اور لیموزین ہوئے پرانے، رخصتی اب ایکس کیویٹر پر

شادی جیسے خوبصورت دن کو یادگار بنانے کے لیے دنیا بھر میں نوجوان نت نئے تجربات کرتے ہیں لیکن شاید ہی آپ نے کوئی ایسا تجربہ دیکھا ہو جس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔

 یقیناًاب تک آپ نے  ہیلی کاپٹر، رولز رائس میں باراتوں کو آتے اور دلہن کو رخصت کرواکر لے جاتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ آپ نے ایکس کیویٹر میں کسی دلہن کی رخصتی نہیں دیکھی ہوگی۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ہنزہ گوجال میں دلہا نے دلہن کو رخصت کروانے کے لیے ایکس کیویٹر کا استعمال کیا، ویڈیو میں دلہن دلہا کو ایکس کیویٹر میں جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دلہا کی جانب سے بارات میں شریک مہمانوں کو  ہاتھ ہلاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں :