دنیا
Time 03 اکتوبر ، 2021

سمندری طوفان 'شاہین' کے آج عمان سے ٹکرانے کا امکان

سمندری طوفان ’’شاہین‘‘ عمان کے ساحل سے محض 60 کلومیٹر ہی دور  رہ گیا ہے۔

عمانی میڈیا کے مطابق طوفان کے زیر  اثر مسقط اور نزدیکی ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، طوفان الباطینہ کے ساحلی علاقوں سے شام کے وقت گزرے گا۔

عمانی محکمہ موسمیات کے مطابق مسقط سمیت عمان کے شمالی اور مشرقی علاقوں کے شام کے وقت زیادہ متاثر ہونے کا خطرہ ہے، مسقط اور  اطراف میں 50 سے 110 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔

حکام نے شمالی ساحلی علاقوں سے لوگوں کو انخلا کی ہدایت کر دی ہے جبکہ عمان میں آج اور کل عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستانی محکمہ موسمیات نے بھی گوادر، کیچ اور پنجگور میں شام تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، سمندر میں طغیانی کے باعث ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :