لڑکی کی اژدھے سے کھیلنے کی ویڈیو وائرل

کتے، بلیاں اور خرگوش جیسے جانور تو ہر کوئی گھر میں پالتا ہوگا لیکن کیا کبھی کسی کے تصور میں ہوگا کہ کوئی اژدھے جیسا خطرناک سانپ ہی پال لے۔

سوشل میڈیا پر یہ خوفناک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو دراصل گزشتہ ماہ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تھی جس نے اب لوگوں کی توجہ حاصل کرنا شروع کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی گھر کے باہر بیٹھی موبائل استعمال کررہی ہے جب کہ اس کے ساتھ ہی بڑا سا اژدھا موجود ہے جس کا ایک حصہ لڑکی کی گود میں ہے جو کہ حرکت بھی کررہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر مختلف تبصرے پیش کیے گئے۔ 

ایک صارف نے کہا کہ سانپ پالنے سے اچھا ہے انسان گھر میں شیر اور چیتا پال لے۔

ایک اور صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانپ ایسا جانور ہے جس میں کوئی جذبات اور احساسات نہیں ہیں، یہ انسان کو صرف اپنی غذا کے طور پر دیکھتا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ پر یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ویڈیو کہاں کی ہے البتہ پوسٹ پر کچھ افراد کا کہنا ہے کہ مذکورہ ویڈیو انڈونیشیا کی ہے۔

مزید خبریں :