پاکستان
Time 05 اکتوبر ، 2021

ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا ہوچکا، بات کہیں آگے چلی گئی ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ  ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا ہوچکا ہے اور اب بات ایک کروڑ نوکریوں سے کہیں آگے چلی گئی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے حکومت میں آنے کے بعد ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا ہوچکا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  ساڑھے 16 لاکھ سے زائد افراد کو بیرونِ ملک بھجوایا گيا ، پنجاب کے محکمہ صحت نے 40 ہزار سے زائد نوکریاں دیں ، دیگر محکموں میں بھی لوگوں کو نوکریاں دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تین سال میں ایک کروڑ نوکریوں سے کہیں آگے کام جاچکا ہے۔

مزید خبریں :