کھیل
Time 06 اکتوبر ، 2021

افغان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے دوحہ روانہ

افغان کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کیلئے بہت تیاری کی ہے، چیئرمین بورڈ— فوٹو: افغان کرکٹ بورڈ
 افغان کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کیلئے بہت تیاری کی ہے، چیئرمین بورڈ— فوٹو: افغان کرکٹ بورڈ

افغان کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قطری دارالحکومت دوحہ روانہ ہوگئی۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے افغان کرکٹ بورڈ میں تعینات کردہ چیئرمین عزیز اللہ فاضلی اور چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے کابل میں کرکٹ ٹیم کو الوداع کیا۔

اس موقع پر چیئرمین کا کہنا تھاکہ افغان کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کیلئے بہت تیاری کی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ افغان کرکٹ ٹیم کا 22 رکنی اسکواڈ پہلے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے گا جس کے بعد ٹیم متحدہ عرب امارات جائے گی۔

مزید خبریں :