پاکستان
Time 07 اکتوبر ، 2021

لاہور ہائیکورٹ کا کرکٹ میچز کی وجہ سے ٹریفک بلاک نہ کرنےکا حکم

عدالت میں آلودگی سے بچاؤ کے لیے اقدامات نہ کرنے کو چیلنج کیا گیا ہے،فوٹو: فائل
عدالت میں آلودگی سے بچاؤ کے لیے اقدامات نہ کرنے کو چیلنج کیا گیا ہے،فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹ میچز کی وجہ سے ٹریفک بلاک کرنے کے معاملے  پر پاکستان کرکٹ  بورڈ (پی سی بی) اور  پولیس حکام کو کل طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

 درخواست میں آلودگی سے بچاؤ کے لیے اقدامات نہ کرنے کو چیلنج کیا گیا ہے، دوران سماعت درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ کرکٹ میچز کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بُری طرح متاثر ہو رہی ہے اور ٹریفک بلاک ہونے سے فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

 فاضل عدالت نے ہدایت کی کہ کرکٹ میچز کی وجہ سے ٹریفک بلاک نہ کی جائے اور نہ ہی اس کی روانی متاثر ہو، عدالت نے پی سی بی اور   پولیس حکام کو طلب کرتے ہوئے درخواست  پر مزید کارروائی کل تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :