خود سے کئی گنا لمبے سانپ کو کھینچتے 2 سالہ بچے کی ویڈیو مقبول

بچے اور  سانپ  ایسی چیز ہیں جنہیں کوئی بھی والدین ایک ساتھ نہیں دیکھنا چاہیں گے۔

 تاہم آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ایک وائلڈ لائف ایکسپرٹ میٹ رائٹ نے حال ہی میں  انسٹا گرام پر اپنے 2 سال کے بیٹے بونجو کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا بیٹا گارڈن میں  ایک خطرناک سانپ سے کھیل رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ ایک بڑے سانپ کو اس کی دُم سے پکڑ کر گھما رہا ہے اور اس کے والد اس کا ساتھ دے رہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو  وائرل ہونے کے بعد بحث شروع ہوگئی ہے اور صارفین  میٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ چھوٹے بچے کو سانپ کے ساتھ کھیلنے کی اجازت دینا صحیح نہیں اس کو معلوم نہیں کہ کیا خطرناک ہے اور کیا نہیں۔

اس کے علاوہ زیادہ تر آسٹریلوی صارفین کا کہنا ہے کہ یہاں  جنگلی جانوروں کے ساتھ کھیلنا ایک عام بات ہے اور بہت چھوٹی عمر سے بچوں کو یہ سکھانا اچھا ہے کہ ایسے جانوروں سے کیسے نمٹنا ہے۔

مزید خبریں :