’چاند کی چوری‘، فوٹو گرافر کی مہارت سے لی جانے والی تصاویر وائرل

فوٹوگرافر نے تصاویر کے گروپ کو چاند کی چوری کانام دیا—فوٹوانسٹاگرام
فوٹوگرافر نے تصاویر کے گروپ کو چاند کی چوری کانام دیا—فوٹوانسٹاگرام

41 سالہ پولش فوٹوگرافر کرس فروس کی چاند چرانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹوگرافر کی جانب سے بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی/ فوٹوانسٹاگرام
فوٹوگرافر کی جانب سے بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی/ فوٹوانسٹاگرام 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 41 سالہ پولش فوٹوگرافر نے کمال مہارت سے فوٹو گرافی کرتے ہوئے چاند کو چرانے کا ارادہ کیا اور اسے اپنے پاس کھڑی گاڑی میں رکھ  لیا۔

فوٹوگرافر کی جانب سے بنائی جانے والی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹوگرافر کی جانب سے تصاویر کے گروپ کو ’چاند کی چوری ‘کا عنوان دیا گیا ہے۔

فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ وہ دو سال سے چاند چوری کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے اور جب  وہ کامیاب ہوئے تو انہیں خود پر یقین نہیں آیا۔

چاند کے ساتھ گاڑی کی پوزیشن کو ایڈجسٹ کرنا خاصا مشکل تھا: فوٹوگرافر— فوٹوانسٹاگرام
 چاند کے ساتھ گاڑی کی پوزیشن کو ایڈجسٹ کرنا خاصا مشکل تھا: فوٹوگرافر— فوٹوانسٹاگرام

فوٹوگرافر کا کہنا تھا کہ چاند کے ساتھ گاڑی کی پوزیشن کو ایڈجسٹ کرنا خاصا مشکل تھا  اور خاص طور پر اس وجہ سے کیوں کہ کیمرا کار سے 650 فٹ دور تھا۔ 

کیمرہ کار سے 650 فٹ دور تھا: فوٹوگرافر/ فوٹوانسٹاگرام
کیمرہ کار سے 650 فٹ دور تھا: فوٹوگرافر/ فوٹوانسٹاگرام 

مزید خبریں :