کاروبار
Time 08 اکتوبر ، 2021

فیول چارجز کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، صارفین پر کتنا بوجھ پڑے گا؟

ماہانہ فیول چارجز  ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اگست کے ماہانہ فیول چارجز  ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 95 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق صرف اکتوبر کے مہینے کے بلوں پرہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں اس اضافے سے صارفین پر 30ارب 40 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

مزید خبریں :